24 جنوری 2021 - 20:20
بن سلمان نے اپنے تمام انڈے ٹرمپ کی ٹوکری میں ڈال دئیے: مجتہد

مجتہد نام سے مشہور سعودی ٹویٹر کارکن نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہاٹ لائن سے رابطہ میں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "مجتہد" کے نام سے مشہور سعودی ٹویٹر کارکن نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی ولی عہد اور ڈونلڈ ٹرمپ ہاٹ لائن کے ذریعے رابطے میں ہیں۔

مجتہد نے ٹویٹر پر لکھا: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں رہنے کے لئے حتمی کوششوں کیں جس میں کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنا اور انہیں ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ رقم فراہم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: بن سلمان حقیقت اور ناگزیر نتیجہ سے بھاگ رہے تھے اور خود کو یقین دلا رہے تھے کہ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح اقتدار میں واپس آجائیں گے اور وہ نفسیاتی طور پر کسی اور چیز کے لئے تیار نہیں تھے۔

دوسری طرف المجتہد نے کہا: "بن سلمان ہمیشہ پریشان رہتے ہیں اور وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کے لئے راستہ روکنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

مجتہد، جس کے 20 لاکھ سے زیادہ فالوور ہیں ، نے مزید کہا: "بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد بن سلمان مستقل طور پر پریشان اور بے چین رہتے ہیں۔" خدشات نے بن سلمان کو تھکا دیا ہے اور کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو یا قطر کے امیر کو جوبائیڈن کے حضور میں شفاعت کا ذریعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مجتہد نے مزید کہا: "اس نے اپنے تمام انڈے ٹرمپ کی ٹوکری میں ڈال دئیے اور اس بیوقوف کو سمجھ میں نہیں آیا تھا کہ اس نے اپنی سرنوشت کی رسی کو ٹرمپ کے دامن سے باندھ رکھا تھا اور اب وہ سخت پریشاں حال ہیں ۔"

مجتہد کے مطابق ، بن سلمان کا پریشان ہونا ان کا حق ہے ، خاص طور پر اگر سعودی عرب کے ایک تنقیدی صحافی جمال خاشقجی کے بارے میں سی آئی اے کی رپورٹ شائع کر دی جائے اور سعودی شہزادوں کو رہائی مل جائے، جس کا مطلب ان کی تقدیر کا خاتمہ ہے۔

مجتہد نے مزید کہا: "وہ جانتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کمیٹیوں کی تمام مضبوط شخصیات ان کے خلاف ہیں ، اس کے علاوہ یمن کی جنگ میں ہتھیاروں کی منتقلی روکنے اور ترکی ، روس اور چین کے مابین کسی حل کے بارے میں بات کرنے کے بارے میں بھی ان کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "بن سلمان نے اپنی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں اور نیوم شہر کو اپنی رہائش گاہ قرار دیا ہے اور اسے عملی طور پر دارالحکومت بنانے کے لئے تیار کیا ہے۔"

مجتہد نے اشارہ کیا: "اسرائیل ایک طرف سے بن سلمان کی حفاظت کا انتظام کر رہا ہے اور احمد عسیری اسرائیلیوں کے ساتھ ان کا رابطہ افسر ہیں۔"

بن سلمان نے اپنے والد کو نظر بند کر رکھا ہے اور انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲